لاہورہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا معطل کردی

لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا معطل کردی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 6 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے غلام حسین کی اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں عدالت نے بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزامعطل کردی۔

عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے 6 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد شوہر نے سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجسٹریٹ کے پاس پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا کا اختیار نہیں ، مجسٹریٹ نے قانون کے برعکس سزا سنائی ۔ سیشن کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی مگر وہ مسترد کر دی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ ہائیکورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دی گئی دوسری شادی پر قید اور جرمانے کی سزا کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں