عطاء تارر

لانگ مارچ کچھوے کی رفتار سے چل رہاہے ،اسلام آباد آنے کے آثار ہیں نہ ہی تاریخ کااعلان ہوا ہے ،عطاء تارر

اسلام آبا د(عکس آن لائن)معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ کچھوے کی رفتار سے چل رہاہے ،اسلام آباد آنے کے آثار ہیں نہ ہی تاریخ کااعلان ہوا ہے ،فیصل واوڈا کی خونی مارچ کی بات سچ ثابت ہورہی ہے ، ادھر جان جائے ادھر ایک چیک لیکر پہنچ جائو،کیا پیسوں کی مدد سے جان کا ازالہ ہوسکتا ہے؟ ،سیف نیازی پشاور میں روپوش ہیں، اعظم خان چار ماہ سے ملک سے فرار ہیں، اعظم خان نے سائفر معاملہ پر ایک ای میل لکھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کچھوے کی رفتار سے لانگ مارچ چل رہا ہے، اسلام آباد آنے کے آثار ہیں نہ تاریخ کا اعلان ہوا ہے،انکے اپنے لوگ تسلیم کررہے ہیں کی لوگ نہیں آرہے، فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے ہیں۔

عطاء تارڑ نے کہاکہ 14 سال کا لڑکا انکے ایک کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا ہے، صدف نعیم بہت عرصہ سے صوبائی اسمبلی کور کررہی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ کوئی تو ذمہ دار ہوگا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے؟ فیصل واوڈا کی بات آج سچ ثابت ہورہی ہے، خونی مارچ ہے،یہ خونی مارچ تھا خونی مارچ ہے انسانی جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ادھر جان جائے ادھر ایک چیک لیکر پہنچ جائو،کیا پیسوں کی مدد سے جان کا ازالہ ہوسکتا ہے؟ ۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ شام کو آپ لاہور آتے ہیں آرام کرتے ہیں اور شام میں پھر روانہ ہوجاتے ہیں، یہ گوگی بچائو مارچ بھی ہے۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں سمن جاری ہوا ہے، سیف نیازی مفرور ہیں، ہماری اطلاع کے مطابق سیف نیازی پشاور میں روپوش ہیں۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ کراچی کے ایک بزنس مین طارق شفیع کے اکائونٹ میں 2 عشاریہ 1 ملین ڈالر تحریک انصاف کے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہوئے ہیں، عارف نقوی نے وہ پیسہ جرم کے بدلے کمایا جو تحریک انصاف کے اکائونٹ میں منتقل ہوئے، عمران خان کو جانے والے نوٹسز کا جواب موصول نہیں ہوئے۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ طارق شفیع کہتے ہیں انہیں کچھ یاد نہیں ہے، حیران کن بات ہے جب بلایا جاتا ہے تو انکی یادداشت کمزور پڑ جاتی ہے،اسکے علاوہ سائفر کے معاملے ہر انکوائری چل رہی ہے۔

عطاء تارڑ نے کہاکہ اعظم خان چار ماہ سے ملک سے فرار ہیں، اعظم خان نے سائفر معاملہ پر ایک ای میل لکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اعظم خان نے کہا ہے کہ 15 روز میں پاکستان آجائوںگا،اعظم خان آکر تحقیقات کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ساتھی آہستہ آہستہ ملک سے فرار ہورہے ہیں، کیا یہ گوگی بچائو مارچ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سائفر کے معاملے پر اسد عمر اور شاہ محمودقریشی کو نوٹس گیا ہے، اطلاعات کے مطابق انکی جانب سے کوئی جواب داخل نہیں کروایا گیا، یہ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں اور تحقیقات سے بچنا چاہ رہے ہیں،انہیں سارے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا جشن منائے آپکو اس سے خوشی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں