شاہین آفریدی

لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، شاہین آفریدی

لندن (عکس آن لائن)پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ملک کے لیے لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلنے کے جذبات ناقابل بیان ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2019 میں ملک کی نمائندگی بنگلا دیش کے خلاف کرچکا ہوں۔شاہین آفریدی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاؤنٹی چمپئن شپ میں لارڈز کرکٹ گراو?نڈ میں10 وکٹیں لینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں