جید علمائے کرام

قوم حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہورہی ہے‘ عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہورہی ہے‘مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں عزت دینے والا اللہ ہے‘اٹک کے عوام خصوصاً خواتین اور گھرانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کیساتھ اسے ایک اور ریکارڈ جلسہ بنانے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کرددہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ اٹک کے عوام خصوصاً خواتین اور گھرانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کیساتھ اسے ایک اور ریکارڈ جلسہ بنانے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔یہ جلسہ گاہ اتنے بڑے جمِ غفیرکیلئے نہایت تنگ تھی۔قوم اسلام آبادکے حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیارہورہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں