لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچنے کے بعد ووسٹر میں 14 دن قرنطینہ
کے بعد 13 جولائی کو ڈربی روانہ ہوجائے گی۔
بورڈ حکام کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا انگلینڈ پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا .
اور پاکستان میں جن کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹ آئے وہ اتوار کو چارٹرڈ فلائٹ پرسفر نہیں کریں گے۔
ای سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم ووسٹر میں پری ٹور ٹریننگ کرے گی،
دو انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز ہوں گے،
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹوئنٹی میچز کی
حتمی تاریخ اور وینیوز کا اعلان بعد میں ہوگا۔
سیریز کے تینوں ٹیسٹ مانچسٹر اور ساﺅتھمپٹن میں کھیلنے پر پہلے ہی اتفاق ہوچکا ہے۔