شاہ محمود قریشی

قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں‘اجلاس سے ہمارا موقف مضبوط ہوا‘ شاہ محمود قریشی

لاہور (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں۔ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت کی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں اوپن سماعت کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔ پچھلے اجلاس کی فائنڈنگ، منٹس پر مہر ثبت کر دی گئی۔ اگرایسا ہی ہونا تھا تو پھراجلاس سے حاصل کیا ہوا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس سے وزیراعظم نے اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کی ہیں۔ معاملہ نیشنل سکیورٹی کے اجلاس کا تھا اور وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں ذکر ای سی ایل کا کر رہے تھے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مو¿قف پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت کور اپ کی کوشش کر رہی ہے،اسد قیصر مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا چکے ہیں۔

اس پر ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو معاملات کی تہہ تک پہنچے۔سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ لندن میں بے نظیر کا بیٹا پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں کی بھیک مانگ رہا ہے۔ بلاول نے پیپلزپارٹی کے پنجاب میں جنازے کا اعتراف کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو عمران خان کی طرف مائل ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں