قومی ترقی

قومی ترقی کے عمل میں باصلاحیت افراد کی ضرورت ہے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ عکس)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ کے پندرہ پروفیسرز کے نام ایک جوابی خط بھیجا۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید باصلاحیت افراد کی تیاری ، سٹیل صنعت میں اختراع کو فروع دینے اور ماحول دوست ترقی کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے سٹیل صنعت کی ترقی میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ کی خدمات کو بھرپور سراہا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی ترقی کے عمل میں باصلاحیت افراد کی ضرورت ہے۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ تدریسی عملہ مطالعے اور تدریسی امور میں مزید سنجیدگی سے اپنا پیشہ ورانہ کردار نبھاتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں