قومی اسکواڈ

قومی اسکواڈ سری لنکا روانہ، ایئرپورٹ پرمداحوں کی سیلفیاں

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور سے کولمبو روانہ ہوئی اس دور ان مداحوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ نجی ایئر لائن کی پرواز پر براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوا، روانگی سے قبل کھلاڑی ایئرپورٹ لاؤنج میں داخل ہوئے تو شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

یاد رہے کہ یہ سات سال بعد پہلا موقع ہے جب قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہوئی ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، شاہینز اور آئی لینڈرز کیدرمیان پہلا ٹیسٹ سولہ جولائی سے گال اور دوسرا چوبیس جولائی سیکولمبو میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں