وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

قوم، حکومت اور فوج نے مل کر کرونا وبا کو شکست دینی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قوم، حکومت اور فوج نے مل کر کرونا وبا کو شکست دینی ہے، اٹھائے گئے اقدامات عوامی تحفظ کی خاطر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا 1300 ڈاکٹر کنٹریکٹ پر بھرتی کیے، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 600 ڈاکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی، خیبرپختونخوا حکومت جلد امدادی پیکج کا اعلان کرے گی، کورونا وائرس کی روک تھام میں عوام کا تعاون درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں