شاہین آفریدی

قلندرز کے اوورسیز پلیئرز بھی شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف

لاہور (عکس آن لائن) ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی کے اوورسیز پلیئرز ڈیوڈ ویسا اور راشد خان فین ہوگئے۔ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ شاہین آفریدی قدرتی کپتان ہیں وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا بہترین استعمال کیسے کرنا ہے۔شاہین آفریدی کھلاڑیوں کو میدان میں پرسکون رکھتے ہیں، وہ تکنیکی طور بہت مضبوط ہیں اور فیلڈ میں بروقت فیصلے کرتے ہیں۔افغان کرکٹر راشد خان شاہین آفریدی کے بارے میں کہتے ہیں کہ دو برسوں سے جس طرح شاہین نے کھلاڑیوں کو سنبھالا ہوا ہے وہ بہت اہم ہے۔

راشد خان نے کہا کہ شاہین آفریدی جس طرح کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں وہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دو سالوں میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کر لطف اندوز ہوا ہوں، شاہین کے ساتھ سفر اچھا رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں