شعیب اختر

قلندرز کی 7 سال کی محنت رنگ لے آئی، شعیب اختر

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بننے پر کہا ہے کہ قلندرز کی 7 سال کی محنت رنگ لے آئی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ قلندرز نے پی ایس ایل 7 جیت لیا ہے، اس ٹیم نے 7 سال تک خوب محنت کی اور آخرکار اْنہیں کامیابی مل گئی۔

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو کوششوں کی تعریف کرنی چاہیے کہ پورا پی ایس ایل 7 پاکستان میں ہی ہوا اور پورا ٹورنامنٹ کامیاب رہا۔اْنہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم بھی پاکستان میں لینڈ کرچکی ہے اور اْنہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے برصغیر میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے کیونکہ پی سی بی نے ایک کامیاب ٹورنامنٹ کروایا۔شعیب اختر نے کہا کہ لاہور کے لوگ زندہ دل ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس جیت کو شاندار اور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماشاء اللّہ! پی ایس ایل 7 کا فائنل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک زبردست دن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں