اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ قطر کانفرنس میں پاکستان کا موقف سامنے رکھوں گاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کی دعوت پر قطر آیا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس میں سماجی و معاشی چیلنجز پر پاکستان کا موقف سامنے رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ 5ویں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کروں گا، ایشیاء اور افریقا کے ممالک کو درپیش چیلنجز سے متعلق نقطہ نظر پیش کروں گا۔انہوںنے کہاکہ کم ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور وبائی امراض کا سامنا ہے، عوام کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھ کر کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کی جانی چاہیے۔