قصور

قصور:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

قصور(نمائندہ عکس آن لائن)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر زقصور اورنگزیب سدھو، چونیاں رضوان الحق، پتوکی اسامہ شیرون نیازی، کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب،انچارجز اراضی ریکارڈ، تحصیلدار زقصور‘چونیاں‘ کوٹ رادھاکشن اور تمام ریونیو افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست نے اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس‘انتقالات‘ آبیانہ‘ تاوان‘ سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کا تفصیلاً جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں متعلقہ افسران اور نادہندگان کیساتھ میٹنگز کریں اور سرکاری واجبات کی ریکوری کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ٹارگٹ کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریو نیو کی رہنمائی کریں اور نادہندگان کیخلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسی کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں