پالک کی کاشت

قصور، کاشتکاروں کو پالک کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت بروقت شروع کرنے کی

ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کی بہترپیداار کے حصول کے لئے پانی کے اچھے نکاس والی

زرخیزمیرا زمین کا انتخاب کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ پالک

کی کاشت کے لئے فی ایکڑ 12 سے 15کلوگرام بیج استعمال کیاجاسکتاہے‘بیج کو بوائی سے پہلے ڈیڑھ وسال

بحساب 2ملی لیٹر فی کلوگرام لگاکر کاشت کرناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرکے

گوبرکی گلی سڑی کھاد 12سے15ٹن فی ایکڑ ڈالنے سے شاندار فصل کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے‘ کاشتکار

بوائی کے فوراً بعد پہلی آبپاشی کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے

مزیدراہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں