کپاس

قصور،کپاس کی چنائی 50فیصدٹینڈے کھلنے پر ،مزید15روزتک پیسٹ سکاٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو 50فیصدٹینڈے کھلنے پر کپاس کی چنائی اور مزید15روزتک پیسٹ سکاٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہاکہ موسمی تبدیلی اورماحولیاتی تغیرات کے باعث رات کے اوقات میں نمی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اسلئے کاشتکار علی الصبح کپاس کی چنائی سے گریزکریں۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی چنائی کا عمل صبح11بجے کے قریب شروع کریں تاکہ کپاس میں نمی برقرارنہ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح حاصل کردہ روئی کی برآمد سے عالمی منڈی میں بہترین نرخ حاصل ہوسکیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کاشتکار کپاس کی اگیتی اورپچھیتی کاشتہ فصل کی پیسٹ سکاٹنگ کا عمل بھی کم ازکم مزید15سے 20روزتک جاری رکھیں کیونکہ موجودہ موسمی حالات کے باعث فصل پر پیسٹ کا پریشربڑھ رہاہے ،15اکتوبرکے بعدموسم سرما کے آغاز کے باعث پیسٹ کا پریشر کم ہونے سے پیسٹ سکاٹنگ کی ضرورت نہیں رہتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں