قرض

قرض پر معیشت چلانے کی پالیسی ترک کرناہوگی’ خواجہ حبیب الرحمان

لاہور(عکس آن لائن )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ قرض پر معیشت چلانے کی پالیسی ترک نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں ملکی اثاثے فروخت کرنے پڑ سکتے ہیںجو یقینا بدترین صورت حال ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان بھی آج فیصلہ کر لے کہ وہ مزید قرض نہیں لے گی، اخراجات کم کرے گی،

برآمدات میں صحیح معنوں میں اضافہ کرے گی اور آمدن کے نئے اچھوتے آئیڈیاز پر کام کرے گی تو پاکستان کا بھی ہر آنے والا دن گزرے دن سے بہتر ضرور ہو جائے گا۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ گندم برآمد کرنے والا ملک کیوں گندم درآمد کرنے والا ملک بن گیا ،تحریک انصاف کے پونے تین سالہ دورِ حکومت میں آٹے کی قیمت تقریباً دو گنا ہو چکی ہے،اگر اب بھی توجہ نہ دی گئی تو تحریک انصاف کی حکومت کے اختتام تک یہ قیمت چار گنا تک بڑھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں