مریم اورنگزیب

قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلبا ہیں جو ملک کے ہر علاقے سے آتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلبا ہیں جو ہر ثقافت اور ملک کے ہر علاقے سے آتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے قائد اعظم یونیورسٹی کی رینکنگ سیلیبریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی اصل طاقت یہاں کی اسٹوڈنٹ باڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف کلچر اور اقدار کو قائد اعظم یونیورسٹی جوڑتی ہے اور پورے پاکستان کا کلچر اور رنگ قائد اعظم یونیورسٹی میں ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان جو ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں وہ کوئی اور ڈیپارٹمنٹ نہیں سکھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار دنیا کی اچھی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور آئین کو تعلیمی اداروں میں لازمی پڑھایا جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل میں بہت ہنر موجود ہے لیکن پاکستان مین اس قسم کے پلیٹ فارمز موجود نہیں ہیں کہ جس کی مدد سے ان کے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جائینگے جس کی مدد سے نئی نسل کے لئے اس جدید دنیا کے ساتھ چلنا آسان ہوجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں