فیصل قریشی

فیصل قریشی کے شوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شاندار شوبز کیریئر پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔فیصل قریشی نے گزشتہ روز اپنی 49ویں سالگرہ منائی ہے اس موقع پر ان کے ایک مداح نے اداکار کے شاندار شوبز کیریئر پر مبنی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اداکار کو سالگرہ کی مبارکبادیں بھی دی جارہی ہیں۔ کچھ صارفین فیصل قریشی کی اتنی عمر ہونے کے باوجود بھی جوان نظر آنے پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں