فیصل قریشی

فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر عمر شریف یاد آگئے

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار ومیزبان فیصل قریشی کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بل میں ہوشروبا اضافہ دیکھ کر لیجنڈری عمر شریف کی یاد آگئی۔فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر مرحوم عمر شریف کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں جی کے الیکٹرک نے کچھ یاد دلایا۔اس ویڈیو میں عمر شریف کو ایک پروگرام کے دوران بجلی مہنگی ہونے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

عمر شریف کہتے نظر آئے کہ کسی نے مجھے کہا کہ شیر بہت جی دار جانور ہے تو میں نے اسے جواب دیا کہ شیر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بس شیر کو بجلی کے 4بل بھیجو اور پھر اس سے پوچھو کے یہ کتنا شیر ہے۔عمرشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل دیکھ کر شیر بھی کے الیکٹرک کے ٹرک کے پیچھے بھاگ رہا ہوگا اور شیر ہوکر بھی بجلی نہ کاٹنے کی درخواست کرتے ہوئے نظر آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں