فیصل قریشی

فیصل قریشی زارا نور عباس کی اداکاری کے معترف

لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا۔فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔شو کے دوران ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کا کوئی پسندیدہ اداکار جس کے ساتھ کام کرنے میں بھی آپ کو زیادہ مزہ آتا ہو؟اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ بہت مزہ آتا ہے۔

شو میں فیصل قریشی سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کا کن ساتھی اداکاراﺅں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ زیادہ اچھا رہا؟ جس پر اداکار نے کہا کہ مدیحہ امام بھی بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن میں نے زارا نور عباس کی جو اداکاری دیکھی اور وہ لاجواب تھی۔انہوں نے کہا کہ اقرا عزیز کی اداکاری بھی بہت غیر معمولی ہے اور سجل علی بھی بہت بہترین اداکارہ ہیں۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا۔