فیصل آباد

فیصل آباد انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کیلئے طلبہ کو رول نمبر سلپ جاری ،امتحانات کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا

مکوآنہ (عکس آن لائن )فیصل آباد بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کیلئے طلبہ کو رول نمبر سلپ جاری کردی ہے اور امتحانات کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہونے جار ہے ہیں اس حوالیسے اب فیصل آباد بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امیدوارں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی ہے۔

امتحانات میں سوا لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا پہلا پرچہ سائیکالوجی کا لیا جائیگا اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں