فیصل آباد (عکس آن لائن )پاکستان ریلوے نے ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کا ریلوے اسٹیشن سے مسافروں کے لیے ڈراپ آف لا ئن کی سہولت ختم کر دی اے سی پار لر میں سفر کر نے والے مسا فروں کے لیے مختص ویٹنگ روم ختم ٹیکسٹا ئل سٹی کے عوام سراپا ءاحتجاج وفاقی وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطا لبہ
تفصیل کے مطا بق پاکستان ریلوے نے ملک کے تیسر بڑے صنعتی شہرفیصل آباد کا ریلوے اسٹیشن سے مسافروں کے لیے ڈراپ آف کی سہو لت مکمل طور پر ختم کر دی گئی جو ہوائی اڈوں سمیت ملک کے دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر میس ہے ریلوے حدود میں ڈراپ آف کے لیے آنے والی ہر گاڑی سے جگا ٹیکس لیا جا نے لگا ریلوے سے ذرائع نے بتا یا کہ ای سی کلاس اور ای سی پالر میں سفر کر نے والے مسا فروں کے لیے بنا ئے گئے اے سی ویٹنگ رومز بھی ختم کر دیے گئے ڈراپ آف کے لیے آنے والوں کے ٹھیکدار سے لڑا ئی جھگڑے معمول بن گئے بذریعہ ریل گاڑی سفر کر نے والے مسا فروں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطا لبہ کیا کہ جس طرح وفاقی وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر ہو نے والی بدعنوانیوں کا نوٹس لیا تھا اسی طرح فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر ہو نے والی بد عنوانیوں کا بھی نوٹس لیں ۔