اسد عمر

فیصلہ سازی منجمد ہے‘دن بدن معیشت کے حالات خطرناک ہوتے جارہے ہیں‘ اسد عمر

کراچی (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ دن بدن معیشت کے حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں‘مفتاح شہباز شریف کو دیکھ رہا ہے، شہباز اسحاق ڈار کو، ڈار نواز شریف کو، نواز آصف زرداری کو اور زرداری پتہ نہیں کس کو دیکھ رہا ہے‘عوام میں غم اب غصے میں بدلتا جا رہا ہے اور وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ دن بادن معیشت کے حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور فیصلہ سازی منجمد ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ مفتاح شہباز شریف کو دیکھ رہا ہے، شہباز اسحاق ڈار کو، ڈار نواز شریف کو، نواز آصف زرداری کو اور زرداری پتہ نہیں کس کو دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عوام میں غم اب غصے میں بدلتا جا رہا ہے اور وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں