رانا تنویر حسین

فیس سیونگ کے لئے عمران خان نے اپنے اوپر خود حملہ کرایا’ رانا تنویر حسین

لاہور(عکس آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے عمران خان نے اپنے اوپر خود حملہ کرایا،جب 126 دن کا دھرنا تھا تب بھی عمران خان کو فیس سیونگ چاہیے تھی اور اے پی ایس کا سانحہ ہوگیا، ابھی لانگ مارچ کی بلی تھیلے سے باہر نکل رہی تھی اور عمران خان کے سیاسی عزائم پورے نہیں ہورہے تھے، یہ 7 دن تک لاہور کے ارد گرد ہی گھومتے رہے تو اس نے یہ سارا ڈرامہ رچایا،وزیراعظم جلد چیف جسٹس کوفل کورٹ کمیشن کیلئے خط لکھ دیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں رانا تنویر نے کہا عمران خان کے آگے تو بڑی پروٹیکشن تھی، اتنے لوگ موجود تھے، کیسے لوگوں کے بیچ میں سے عمران خان کے پائوں میں جاکر گولی لگی؟، کنٹینر کے اوپر سے گارڈز نے فائرنگ کی جو نیچے کھڑے لوگوں کو لگیں۔

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پررانا تنویر نے کہا عمران خان کو بالکل گرفتار کیا جاسکتا ہے، ایک شخص پاکستان کو کمزور کرنے کے در پے ہے، جو بھی افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرے تو قانون کے مطابق سخت ایکشن لینا چاہیے، عمران خان جب سے سیاست میں آئے ایک ہی کام ہے الزامات لگانا، یہ جھوٹا اور سازشی شخص ہے جو ہمارے معاشرے کیلئے ناسور بنا ہوا ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ اعظم سواتی ویڈیو کے معاملے پرچیئرمین سینیٹ نے کمیٹی بنائی ہے، ویڈیو سے متعلق حقائق جلد سامنے آجائیں گے، جعلی ویڈیو بنا کر چلادیتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں