فیروز خان

فیروز خان نے سابق اہلیہ علیزے کیخلاف نئی پٹیشن دائر کردی

کراچی (عکس آن لائن)معروف ٹی وی و فلم انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ کے خلاف ایک نئی پٹیشن دائر کر دی ہے۔گزشتہ ماہ طلاق کے تکلیف دہ مراحل سے گزرنے والی جوڑی فیروز خان اور علیزے سلطان کا عدالت میں زیرِسماعت کیس مزید الجھ گیا ہے۔طلاق کے بعد، پہلے فیروز خان نے بچوں کی حوالگی اور ملاقات کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جبکہ اب انہوں نے اہلیہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے ثبوتوں کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے نئی پٹیشن دائر کر دی ہے۔

فیروز خان کے وکیل کا پٹیشن دائر کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیروز کی سابق اہلیہ نے عدالت کو گمراہ کیا ہے، عدالت میں علیزے نے جن ثبوتوں اور تھانے میں شکایت درج کرانے کا ذکر کیا وہ دستخط کے بغیر محض ایک ڈرافٹ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں