فہد مصطفی

فہد مصطفی فلم’’ٹچ بٹن‘‘ کے ٹیزر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکار فہد مصطفی فلم’’ٹچ بٹن‘‘ کے ٹیزر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیزر دیکھ کر انہیں خوشی کے ساتھ ساتھ بہت فخر بھی ہوا کیونکہ ایسے مواد کی ہی سنیما کو ابھی ضرورت ہے ،

انہوں نے ٹچ بٹن کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فلم میں فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علیاورسونیا حسین اہم کردار میں دکھائی دیں گی، فہد مصطفی ان دنوں ماہرہ خان کے ساتھ نبیل قریشی کی فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں