شیخ رشید

فوج نے سیاست سے دوررہنے کاحتمی فیصلہ کرلیا ‘ شیخ رشید

لاہور( نمائندہ عکس) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا،اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی،نئے اسکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی،عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں ،کل ہفتہ 12بجے راشد شفیق کے ہمراہ حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کوغلط فہمی تھی کہ عمران خان25دن سمری پربیٹھارہے گا ،اداروں نے بھی کہا ہے معاشی اورسیاسی عدم استحکام گھمبیرہوگیاہے،

فوج نے سیاست سے دوررہنے کاحتمی فیصلہ کرلیاجو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے،نیاآرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں ملک اورعوام کے ساتھ کھڑاہوگا،سیاسی استحکام قبل ازوقت انتخابات سے آئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں