فواد چوہدری

فواد چوہدری نے اپنے حلقے میں 14 کورونا کیسز کی تصدیق کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے آئی علاقے جہلم میں کورونا وائرس کے چودہ مزید کیسز کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے بتایا کہ جہلم میں کورونا کے چودہ مزید کیسزکنفرم ہو گئے ہیں، تمام لوگ یا تو باہر سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پہلے بھی درخواست کی تھی کہ باہر سے آنے والے لوگ چودہ دن سے پہلے میل جول نہ کریں،خود کو آئسولیشن میں رکھیں، اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے متعلق امور ومعاملات کو باقاعدہ بنانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،

فوری طور پر لاک ڈاون سے متاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں