فوادچوہدری

فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال، مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئی

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا ہے،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی ہفتہ کی صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے،فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی بحالی کے بعد ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ میرا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا تھا،

واضح رہے کہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے دوران فواد چوہدری کے اکاﺅنٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں،ہیکرز نے نا صرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ ان کی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی تصویر لگا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں