ریما

فلم کی تشہیر اور ریلیز کے تقاضے مکمل بدل چکے ہیں’ ریما

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ آج کے دور میں فلم کی تشہیر اور ریلیز کے تقاضے مکمل بدل چکے ہیں ،

فلموں کو مختلف ممالک میں ریلیز کرنے کا نیا رجحان آیا ہے جس کے لئے ہمیں بھرپو رمنصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کی نمائش کے حوالے سے مارکیٹ بہت چھوٹی ہے ۔

یہ دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں بننے والی فلمیں دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کی گئی ہیں جس سے انہیں مثبت نتائج ملے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چین ، ایران اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلم سازی شروع کرنی چاہیے جس سے ہمیں بڑ ی مارکیٹ میسر آئے گی اور ہماری انڈسٹری کو معاشی طور پر تقویت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام دوست ممالک کے ساتھ اس حوالے سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں