صبا قمر

فلم کملی میںکوئی میک اپ نہیں کیا،یہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے ‘ صبا قمر

لاہور(عکس آن لائن )اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے اپنی نئی فلموں کملی اور گھبرانا نہیں کا شدت سے انتظار ہے خاص طو رپر کملی کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں کردار نبھا کر آپ کو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور شاید فلم کملی میں نبھایا گیا کردار بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوشی اور اطمینان ملتا ہے ۔

صبا قمر نے کہا کہ فلم کملی میںکوئی میک اپ نہیں کیا اور میں اس میں بہت کم بولی ہوں،میرا پانی کے اندر شوٹ تھا، اتنی اذیت میں نے اپنے کریئر میں نہیں دیکھی،کملی میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ پراجیکٹ میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں