ماورا حسین

فلم ٹچ بٹن کامیابی سے ہمکنار ہوگی، ماورا حسین

لاہور(نمائندہ عکس )اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بہن عروہ حسین اور بہنوئی فرحان سعید کے لئے نیک تمناں کا پیغام پوسٹ کیا ہے۔ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ میں نئی آنے والی پاکستانی فلم ٹچ بٹن کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹچ بٹن اس جمعے کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ جائیں اور فلم دیکھیں۔

ساتھ ہی ماورا نے ٹچ بٹن کی پوری ٹیم اور کاسٹ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ اپنی بہن عروہ حسین کے نام ماورا نے لکھا کہ میری سب سے بہترین بہن آپ کی پہلی پروڈکشن ریلیز ہونے جا رہی ہے، اور بھی بہت سی کامیابیوں کی دعا۔ساتھ ہی ماورا نے فرحان سعید کے نام بھی اپنا پیغام لکھا کہ فرحان بھائی مجھے امید ہے کہ آپ بڑے پردے پر بھی ایسے ہی چمکیں گے جیسے چمکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں