عامر خان

فلم لگان کی سٹوری سن کر کام کرنے سے انکارکردیا تھا، والدین کے کہنے پر فلم کی، عامر خان

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے منتظر ہیں، وہ لگ بھگ نصف صدی پر مبنی اپنے فلمی کیریئر کے دوران متعدد ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں،لیکن فلم لگان اور ونس اپون اے ٹائم ان انڈیا جو 2001 میں ریلیز ہوئی، اسے اب بھی ان کی یادگار فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ایک انٹرویو میں سپر سٹار نے فلم لگان کے حوالے سے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اس کا سکرپٹ سنا تو اسے کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن ان کے والدین نے انہیں یہ فلم کرنے کیلئے راضی کیا۔ عامر خان نے بتایا کہ جب انہوں نے 5منٹ تک لگان کی سٹوری سنی تو انہوں نے فورا اسے کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو عجیب سی کہانی ہے،

میں نے فلم کے لکھاری اشتوش گواریکر سے کہا کہ مجھے تو ذرا مختلف سٹوری چاہئے جس پر وہ چلے گئے اور جب لگان کی فائنل سٹوری لیکر آئے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ بہترین ہے، اور یہ فلم بینوں میں ریکارڈ بنائے گا۔ لیکن پھر بھی حامی بھرنے سے گھبراتا رہا۔ جس کے بعد میں یہ سوچتا رہا کہ میں یہ فلم کیوں نہیں کررہا؟ جس پر میں نے اشتوش سے کہا کہ سٹوری میرے والدین کو سنائیں، جب انہوں نے یہ سٹوری سنی تو کہا کہ مجھے یہ فلم ضرور کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں