مائرہ خان

فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”کا بے صبری سے انتظار ہے’ مائرہ خان

لاہور (عکس آن لائن ) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”کا بے صبری سے انتظار ہے،مجھے امید ہے کہ یہ ایک شاہکار فلم ثابت ہو گی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ میں فلم میں ”مکھو ”کا کردار نبھا رہی ہوں اور اس فلم کے لئے جتنی محنت کی ہے اس کی ریلیز کا بڑی شدت سے انتظار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فلم کے ہدایتکار سے یا فلم پروڈیوسر سے جب بھی فلم کی ریلیز بارے پوچھا کوئی اور ہی جواب ملتا ہے، میں تو کہتی ہوں یہ فلم آج ہی ریلیز ہو جائے گی کیونکہ مجھے اپنی اس فلم کا بڑی شدت سے انتظار ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب حالا ت پیدا ہوئے ہیں اور امید ہے کہ چار سال کے طویل انتظار کے بعد فلم سینمائوں کی زینت بنے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں