شان

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ‘ شان

لاہور (عکس آن لائن) فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ،اگر ہمیں حکومت کو اپنا کوئی مطالبہ پیش کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے ہمارے اپنے درمیان اتحاد نا گزیر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ماضی میں بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمائے کو برباد کیا گیا لیکن شکر ہے اب لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے اور کورونا وباء سے پہلے تک اچھی فلمیں بنانے کی کاوشیں ہوتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

شان نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ سر جوڑ کر ایک متفقہ جامع حکمت عملی نہیں بنائیں گے ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرے لیکن یہ بھی اس وقت ہی ممکن ہے جب ہم اپنا اتحاد بنا کر دکھائیں اور پھر ایک پلیٹ فارم سے حکومت کے سامنے مطالبہ اپنی پالیسی رکھی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں