ہما علی

فلم ، ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبے اپنا الگ الگ مزاج رکھتے ہیں ہما علی

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ میں صرف پرفارمر ہی نہیں بلکہ ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ، فلم ، ٹی وی اور تھیٹر میں پرفارم کر چکی ہوں جس کی وجہ سے مجھے خود پر بڑا اعتماد ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبے اپنا الگ الگ مزاج رکھتے ہیں اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پرفارم کرتی ہوں ۔ زیادہ مصروفیات میری اسٹیج ڈرامے کی طرف ہیں اسی لیے کسی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھرتی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے فلموں میں کام نہیں کرنا ۔ جیسے ہی فرصت ملی تو فلموں میں بھی ضرور اپنی اداکاری کے جوہر دکھائوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ذہن میں اداکارہ کے لئے ایک ڈانسر کا جو تصور قائم ہو گیا ہے وہ سراسر غلط ہے اور بنیادی طور پر ڈانس ایک آرٹ ہے اور اس کو آرٹ ہی کی طرح لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہیے ۔ ہما علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو اداکارائیں فحش رقص کرکے نام کمانا چاہتی ہیں وہ صرف دو چار دن کی بات ہوتی ہے اس کے بعد ان کا نام لینا والا بھی کوئی نہیں ہوتا ، سکہ بند اداکار تا عمر ایک اچھا فنکار کہلاتا ہے، سفارش سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے موجودہ مقام تک پہنچی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں