سٹیفن سیجورن

فلسطینیوں کو مصر میں جبرا دھکیلنا مسترد کرتے ہیں،فرانس

پیرس(عکس آن لائن)فرانس کے وزیر خارجہ سٹیفن سیجورن نے اپنے منصب کو سنبھالنے کے بعد مشرق وسطی کے پہلے دورے کے موقع پر مصر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں مصری موقف کی تائید کرتے ہوئے رفح سے فلسطینیوں کو جبرا پناہ گزینی کے لیے دھکیلنے کی مخالفت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں وزیر خارجہ سیجورن نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ پہلی مشترکہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم اس بارے میں مصر کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں کہ رفح سے فلسطینیوں کی مصری علاقے میں جبری نقل مکانی قبول نہیں کرتے۔ہم مکمل طور پر اسی موقف پر ہیں۔

اس لیے فلسطینیوں کو جبرا مصر کی طرف دھکیلنے کی ہر کوشش کی مذمت بھی کرتے ہیں اور اسے مسترد بھی کرتے ہیں۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی بارے نئے سرے سے مذاکرات شروع کر کے دوریاستی حل کی طرف جانے کا کہا ۔

ان کا دوریاستی حل کے حوالے سے کہنا تھا حتمی سیاسی حل کے لیے چیزوں کی اسی طرف نشاندہی ہوگی۔وزیر خارجہ سیجورن کے مطابق مسئلے کا تقاضا بھی یہی ہے کہ یہ اپنے منطقی حل کی طرف بڑھے اور غزہ کے مسئلے کو دوریاستی حل کے ساتھ جوڑا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں