ذوالقرنین حیدر

فضول قسم کے فیشن ، ایوارڈ شوز کے ذریعے اپنی ثقافت اور روایات کا جنازہ نکالا جارہا ہے ‘ ذوالقرنین حیدر

لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکا رذوالقرنین حیدر نے کہا کہ فضول قسم کے فیشن اور ایوارڈ شوز کے ذریعے اپنی ثقافت اور روایات کا جنازہ نکالا جارہا ہے ،لوگوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ کیا ہم عارضی شہرت اور فائدے کیلئے اپنی روایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مغربی روایات کو نہیں اپنا رہے ؟ ۔

ایک انٹر ویو میں ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ ایسی کیا ضرورت پیش آگئی ہے کہ ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکارائوں کو لباس زیب کرنے میں اس ملک کی پیروی کرنا پڑی جن کا لباس ہماری ثقافت اور روایات سے ہرگز میل نہیںکھاتا ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے اصل کی طر ف لوٹ آئیں وگرنہ ہم کہیں کے نہیں رہیں گے او رصرف پچھتاوا باقی رہ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں