شعیب اختر

فرہاد ہمایوں کی جنگ بہت مشکل تھی،شعیب اختر کا انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں کے انتقال پر شدید دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے موسیقار کی یاد میں اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فرہاد ہمایوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

سابق کرکٹر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فرہاد ہمایوں جس مرض سے لڑرہے تھے وہ جنگ بہت مشکل تھیاْنہوں نے لکھا کہ فرہاد ہمایوں نے اپنے مرض کا ڈٹ کر سخت مقابلہ کیا لیکن جو اللّہ کی مرضی تھی۔شعیب اختر نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دْعا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ ہماری دْعاؤں میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں