فرحان سعید

فرحان سعید عروہ کی خوبیوں کے معترف نکلے

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے آنے والی فلم کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے عروہ کی تعریفوں کے پْل باندھ دیئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرحان سعید کے وائرل ہونے والے انٹرویو کے مطابق ان کی آنے والی فلم ٹچ بٹن میں عروہ نے تن تنہا پروڈیوسر کی ذمہ داری نبھائی۔فرحان سعید کا کہنا ہے کہ ‘ساری ذمہ داری عروہ کی تھی، میں سیٹ پر اتنا پروڈیوسر نہیں تھا۔

میں بہت خودغرض اداکار تھا، میں اپنے ٹائم پر سوجاتا تھا کیونکہ مجھے اچھا دِکھنا تھا، اچھی اداکاری کرنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عروہ نے ناقابل یقین طور پر سارے مشکل کام کئے اور انہوں نے باخوبی انداز میں کئے جیسا کوئی گھر کا بڑا کرتا ہے۔واضح رہے کہ 25 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ٹچ بٹن سے عروہ حسین اور فرحان سعید پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں