عدیل بھٹہ

غیر ملکی سرمایہ کاری سالانہ بنیادوں پر47فیصد کمی تشویشناک ہے’عدیل بھٹہ

لاہور ( عکس آن لائن) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور چوہدری محمد عدیل بھٹہ نے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاوں پر 47فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم235ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں47فیصد کم ہیم ملک میں بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے صنعتی شعبہ کی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت میں ہوشربااضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل متاثر ہورہا ہے اس لیے حکومت صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جاسکے اس سلسلہ میں حکومت بیرون ملک سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو متحرک کریں تاکہ وہ غیر ملکی سرمایہ کارو ں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرسکیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی،سید عباس احسن وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری عدیل بھٹہ نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے ساز گار ماحول اور مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے ۔تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو ، تجارتی سہولتی اقدامات معاشی سرگرمی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ،برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنیں گے تجارتی سہولیات میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدت میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں