مراد سعید

غدار جلد کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں گے‘ مراد سعید

اسلام آباد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ غدار جلد کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں گے‘ملکی سالمیت و خودمختاری پر سمجھوتے سے بڑھ کر آئین شکنی کی کوئی بدترین شکل نہیں‘سامراج کی تھپکی اور بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر لائی گئی عدمِ اعتماد پر عوام شدید غصے میں ہیں‘قوم کی نگاہوں میں کوئی ابہام نہیں کہ فرزندِ زرداری کے جماعت اپنے اتحادیوں سمیت سامراج کی آلہ کار ہے‘مرکز میں بیرونی سازش اور ضمیر فروشی جبکہ پنجاب میں مویشی منڈی لگا کر انہوں نے آئین کی دھجیاں اڑائیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت و خودمختاری پر سمجھوتے سے بڑھ کر آئین شکنی کی کوئی بدترین شکل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سامراج کی تھپکی اور بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر لائی گئی عدمِ اعتماد پر عوام شدید غصے میں ہیں۔مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ قوم کی نگاہوں میں کوئی ابہام نہیں کہ فرزندِ زرداری کے جماعت اپنے اتحادیوں سمیت سامراج کی آلہ کار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف نے انہیں وطن فروشی اور اغیار کے قدموں میں لیٹنے پر مجبور کیا، اس سے پہلے زرداری اور اور انکی فرزند کی جماعت ڈالروں کے عوض قوم بیچا کرتے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکز میں بیرونی سازش اور ضمیر فروشی جبکہ پنجاب میں مویشی منڈی لگا کر انہوں نے آئین کی دھجیاں اڑائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا دنیا کی پہلی اسلامی مملکت کا جوہری پروگرام خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے بیرونی مداخلت کی دو مرتبہ تصدیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ اپنے مفاد کیلئے یہ قوم کا ہر اثاثہ گروی رکھنے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شریفوں کے ساتھ مک مکا کرکے فرزندِ زرداری کی جماعت قومی خزانے پر ڈاکے کے ذریعے معاشی دہشت گردی کرتی آئی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کی سنبھلتی معیشت کو ایک مرتبہ پھر خطرے سے دوچار کرنا غداری سے کسی طور کم جرم نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدرِ مملکت ہی نہیں پوری قوم الیکشن کمیشن کی معاونت سے پنجاب میں جمہوریت پر ہونے والا بدترین حملہ دیکھ رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ غدار جلد کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں گے اور فیصلہ عوام سنائیں گے، بھکاریوں اور غداروں ہی کا نہیں قوم انکے سہولتکاروں کا بھی بھرپور محاسبہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں