عید الاضحی

عید الاضحی تک وقت کی پابندی ،اتوار کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے’ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے عید الاضحی تک رات 9بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے اور اتوار کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر طبقہ ہر کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیتا ہے اس لئے ہماری درخواست کو فوری زیر غور لاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل محبوب علی سرکی ، لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،سینئر نائب صدر میاں سلیم،جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ،چیئرمین انجمن تاجران لاہور حافظعطا اللہ، وائس چیئرمین ملک ناظم، ڈیفنس کے صدر رفعت سنی،انار کلی کے جنرل سیکرٹری خواجہ ندیم اور منظور بھٹی سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیدوں نے شرکت کی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں نے کورونا وباء اورتوانائی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کے فیصلے کی پابندی کی ، موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے چھوٹا تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہوا ۔

حکومت سے اپیل ہے کہ عید الاضحی تک رات 9بجے مارکیٹوں کی بندش کی پابندی کو عارضی طور پر ختم اوراتوار کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ تاجر اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکیں۔ہمیں امید ہے کہ حکومت اس حوالے سے ضرور غور کرے گی اور ہماری درخواست کو منظور کرتے ہوئے فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروںنے عید الاضحی کے لئے پیشگی مال تیار کرایا ہے لیکن وقت کی پابندی اور اتوار کے روز کاروبار کی بندش کی وجہ سے ادائیگیاں کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں