عثمان بزدار

عون چوہدری کے الزامات، عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا

لاہور (نمائندہ عکس) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نوٹس میں ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کردار کشی سے تشبیہ دی گئی ہے۔

واضح رہے نجی ٹی وی پروگرام میں عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرکے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں