مسرت جمشید چیمہ

عوام کیلئے ریلیف پر مبنی اعلانات سے اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے وزیر اعظم کی جانب سے قوم سے خطاب میں ریلیف دینے کے لئے اعلانات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمان کی ، عوام کیلئے ریلیف پر مبنی اعلانات سے اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پٹرول 10 روپے لیٹر اور بجلی 5 روپے یونٹ سستی کرنا تاریخی فیصلہ ہے، احساس پروگرام کے تحت مالی امداد میں2ہزار روپے مزید اضافے سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا، گریجوایٹس کیلئے انٹر شپ پروگرام سے ثابت ہوگیا وزیراعظم کو اپنے نوجوانوں کی بھی فکر ہے اور اس سے لاکھوں نوجوان استفادہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز کے لئے جامع پیکج آنے سے ہماری گروتھ بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،407ارب روپے کے ریلیف سے زراعت ، ہائوسنگ سمیت مختلف کاروباوں ترقی کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو اعلانات کئے ہیں اس سے سندھ کے کروڑوں عوام بھی مستفید ہوں گے اپوزیشن سڑکوں کی خاک چھانتی رہے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں