ڈاکٹر شاہد صد یق

عوام عیدالاضحی کی نماز کیلئے عیدالفطر والے ایس او پیز پر عمل کر یں:ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عوام عیدالاضحی کی نماز کیلئے عیدالفطر والے ایس او پیز پر عمل کر یں،

لاپرواہی مشکل صورتحال سے دوچار کر سکتی ہے، وبا پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے،عوام عید سادگی سے منائیں، حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔اپنے جاری بیان میںانہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے، حکومتی سطح پر ہر ممکن کوشش کی جاری ہے کہ عوام کا تحفظ یقینی بنایاجائے، وبا پر قابو پانے کے لئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے۔

انہو ں نے کہاکہ بیماری سے بچا کیلئے ایس او پیز پر عمل من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔ اگر ہم بھی چین کی طرح کورونا وائرس کا مقابلہ کریں اور مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلے کے اہتمام کے ساتھ خریداری کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وائرس پر قابو نہ پایا جاسکے۔عوام سے اپیل ہے کہ عیدالاضحی کی نماز کیلئے عیدالفطر والے ایس او پیز پر عمل کر یں

اپنا تبصرہ بھیجیں