مفتاح اسماعیل

عوام سلیکٹڈ حکومت کے جھوٹے وعدے،دعوے اور مہنگائی سے تنگ آگئے ہیں ، مفتاح اسماعیل

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و این اے 249 کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کے جھوٹے وعدے،دعوے اور مہنگائی سے تنگ آگئے ہیں عوام دشمن فیصلوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پہنچانے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرئے گی اور اے این 249 کا حلقہ پہلے بھی مسلم لیگ کا تھا اور اب بھی عوامی ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کا ہوگا خواتین این اے 249 میں بھرپور انداز میں کردار ادا کررہی ہیں وہ قابل ستائشں ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 کے مختلف علاقوں میں دفاتر کے افتتاح اور عوامی رابطہ مہم کے موقع پر اتحاد ٹاؤن میں خواتین کے بڑے اجتماع سے کیا ۔اس موقع پر ضلع کیماڑی کے صدر حاجی صالحین تنولی اور سینئر رہنماء خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ این اے 249 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مخلص،دیانت دار اور ملک کو بچانے والی شخصیت مفتاح اسماعیل کی نامزدگی پر اس حلقے کی عوام پرجوش انداز میں جدوجہد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ مفتاح اسماعیل کو ہی اپنا قیمتی ووٹ دینگے ۔اس موقع پر خواتین کی سینئر رہنما پروین بشیر نے کہا کہ اے این 249 کی خواتین نے مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ دے دیا کیونکہ مفتاح اسماعیل بخوبی اس حلقے کے مسائل سے واقف ہیں ان مسائل کو کیسے حل کرنا ہے وہ اپنی صلاحتوں کی بنا پر جانتے ہیں اسلئے خواتین اپنا ووٹ مفتاح اسماعیل کو ہی دینگی۔ اس موقع پر لالی بلوچ، امرین حفیظ، نورین، شاہدہ انوار، خالدہ ایوب، خالدہ نسرین ودیگر بھی عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں