شازیہ مری

عوامی مارچ کامیاب ہو چکا عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی، شازیہ مری

کراچی(نمائندہ عکس)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوامی مارچ کامیاب ہو چکا عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی۔وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ شفقت محمود نے اقرار کر ہی لیا کہ ان کے ممبران انہیں چھوڑ رہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے وجود میں آنے والی پارٹی تحلیل ہو رہی ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت اور آئین کے نگہبان ہیں۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو اپنے قائد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔ وفاقی وزرا آخری دہاڑی لگانے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کے منتظر ہیں ، شفقت محمود اور فواد چودہری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عادی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں