عمرہ ویزے

عمرہ ویزے کی مدت 30دن کردی گئی، زائرین کو مملکت کے دوسرے شہروں میں جا نے کی اجازت دیدی گئی ہے، سعودی وزارت حج وعمرہ

ریاض(عکس آن لائن) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت 30 دن کردی گئی ہے اور اس دوران عمرہ کی ادائیگی کے لئے آئے افراد کو ملک کے دوسرے شہروں میں جا نے کی اجازت ہو گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو 30 روز سعودی عرب میں قیام کی سہولت ہوگی اور زائرین اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دیگر تمام شہروں میں بھی جا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں