اداکارہ میرا

عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی ، اداکارہ میرا کا دعویٰ

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی فلم سٹار میرا نے بھارتی فلم سٹار عمران ہاشمی سے شادی کی پیشکش ہونے کا بڑا دعویٰ کر رکھا ہے۔

اداکارہ میرا کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو کِلپ سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے شادی کی پیشکش کا دعویٰ کیا ہے۔انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ‘جب وہ فلم ‘نظر’ کی شْوٹنگ کیلئے بھارت میں موجود تھیں تو انہیں وہاں عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے منع کردیا تھا۔

میرا نے کہا کہ ہدایت کار مہیش بھٹ نے انہیں بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے بھی شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اشمیت پٹیل سے بھی شادی سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ مذہب کا ایک نہ ہونا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں